کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس
کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے چیئرمین سلمان حسیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب حقائق کو بری طرح مسخ کر رہی ہے ،گزشتہ روز پنجاب میں صرف 1500ٹیسٹ کیے گئے،
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے انتظامات انتہائی ناکافی ہیں، وینٹی لیٹرز کی شدید کمی اور آئی سی یو اسٹاف اسپتالوں میں موجود نہیں ،وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں میں شرح اموات 98 فیصد ہے، حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی بار بار یاد دہانی کے باوجود وینٹی لیٹرز ز مہیا نہیں کر سکی،
رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مئی اور جون میں حکومتی نااہلی کی سزا عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ادا کریں گے،حکومت پنجاب اپنی نااہلی چھپانے کیلیے ٹیسٹ کی تعداد کم کر رہی ہے، صوبائی حکومت کورونا کے خلاف بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور نفسیاتی طور پر یہ جنگ ہار چکی ہے۔
سلمان حسیب کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر جیسے فلاپ منصوبوں کا ڈرامہ رچا کر چندہ اکٹھا کرنا ان کا اصل ہدف ہے، اگر حکومت نے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھی تو مئی اور جون کے مہینے میں پنجاب میں خدانخواستہ اموات میں شدید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح ہے کہ طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر طبی عملے کی جانب سے کئی شہروں میں احتجاج بھی جار ی ہے