کرونا وائرس، ریلوے کے پاس 44 ہسپتال، شیخ رشید نے دی پنجاب حکومت کو بڑی آفر
کرونا وائرس، ریلوے کے پاس 44 ہسپتال، شیخ رشید نے دی پنجاب حکومت کو بڑی آفر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر پر ابھی تک ہم صحیح شکنجہ نہیں ڈال سکے
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کرونا سے متاثر نہیں ہو گا، ایم ایل ون ریلوے کی زندگی کا نام ہے، جب نئی ٹریک بنے گی تبھی ریل چلے گی ورنہ دھکے دینے پڑیں گے، 36 ہماری ڈسپنسری ہیں اور 8 بڑے ہسپتال ہیں، وینٹی لیٹر ہمارے پاس نہیں ہیں، ہم پنجاب حکومت کو آفر کرتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں، ہم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سب ہسپتال دینے کو تیار ہیں
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا کا مسئلہ نہیں، باہر سے آنے والے لوگوں سے شکایت ہے، اگر سرحدوں کو سیل کر دیا تو اللہ مدد کرے گا، خوف و ہراس نہ پھیلائیں، پاکستان کی اکانومی پہلے ہی بحران کا شکار ہے، ڈالر بڑھتا جا رہا ہے، بعض لوگ خوف پھیلا رہے ہیں اسکی ضرورت نہین، احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے، حکومت کام کر رہی ہے، ریلوے کو ابھی تک کوئی چیلنج نہین، جب کوئی صورتحال سامنے آئی تو پھر دیکھیں گے.
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ زیادہ ہے، مسافر پچھلے سال سے زیادہ ہیں،تھوڑی کمزوری ہے لیکن دور ہو جائے گی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں سیاسی طور پر ختم ہو چکی ہیں،انکی ڈیمانڈ پر توجہ نہیں دینی چاہئے، ملک بحران کا شکار ہے اور وہ ڈیمانڈز کر رہے ہیں.