کرونا وائرس، سرکاری ملازمین کے لئے نیا حکم نامہ آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آنے سے روک دیا گیا
سعودی عرب کی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سرکاری ملازمین کو 16 روز تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ فیصلہ صحت، سیکیورٹی اور فوج میں خدمات انجام دینے والے افراد پر لاگو نہیں ہوگا
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپر ماکیٹس حکام ملازمین کو دستانے اور ماسک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دروازوں اور ٹرالیوں پر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کریں۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاطت کے پیش نظر عوامی اجتماعات، تقریبا ت پر پابندی لگائی ہے، شادی ہال، ایسے ہوٹل جہاں تقریبات کا ہال ہو یا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو سکتے ہوں، ان سب پر وقتی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے.
دوسری جانب سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کی جانے والی ہدایات اور فیصلو ں کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔اس پر احتساب ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے انتظامات کرنے والے ادارے جو فیصلے جاری کررہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر ہدایات دے رہے ہیں ان سب کی پابندی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر لازم ہے۔اس حوالہ سے جو بھی فیصلے کیے جا رہے ہیں ان پر سعودی و غیر سعودی سب پر عمل کرنا لازم ہے