کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ نہیں ہوا،گزشہ برس بھی ہوئی تھیں اتنی ہی اموات
کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ نہیں ہوا،گزشہ برس بھی ہوئی تھیں اتنی ہی اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، جرمنی کے کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے اعداد و شمارسامنے آئے ہیں
نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پچھلے سال ماہ مارچ کے مقابلے میں 2020 میں اموات کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔ ریاست نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ مارچ میں تقریبا 18،800 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ گزشتہ برس اسی مہینے میں اموات کی تعداد 19،100 تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعدادوشمار میں کرونا وائرس سے اموات میں اضافے کا کوئی ثبوت نہیں ہے
رپورٹ کے مطابق سال 2020 کی پہلی سہ ماہی میں موت کی عارضی شرح میں بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں اضافہ نہیں ہوا،جنوری سے مارچ 2020 تک گزشتہ برس کے مقابلے میں 55 فیصد کم لوگ کی موت ہوئی ہے،
دوسری جانب کرونا سے بچاؤ کے لئے فیس ماسک پہننا جرمنی بھر کی دکانوں میں جانے کیلئے ضروری قرار دیدیا گیاہے ،جرمنی کے مذبح خانوں میں کام کرنے والے تقریباً200رومانیہ کے شہری کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں،مذکورہ مزدور اب قرنطینہ میں ہیں۔
جرمنی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 158,758 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 114,500 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس مہلک بیماری کے سبب مجموعی اموات کی تعداد 6,126 ہے۔ جرمنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اب زیادہ تر دکانیں اور کاروبار کھول دیے گئے ہیں مگر ساتھ ہی یہ لازمی کر دیا گیا ہے کہ عوامی مقامات یا دفاتر اور دکانوں میں جانے والے چہرے پر ماسک استعمال کریں گے۔