کرونا وائرس سے بچاؤ کے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتائیں تفصیلات

0
36

کرونا وائرس سے بچاؤ کے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتائیں تفصیلات

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات کررہے ہیں

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ تفتان میں 600 کمروں کا آئسولیشن سنٹر بنا رہے ہیں، امریکہ میں جو وینٹی لیٹرز ہیں وہ استعمال شدہ ہیں،چین میں پاکستانی ایمبسی میں این ڈی ایم اے کا آفس کھول رہے ہیں،گزشتہ روز 10 اسکینرز اور 20ہزار کٹس پاکستان پہنچ چکی ہیں، 1.5ملین ماسک پنجاب کے لیے مختص کیے ہیں، جو ایک دودن میں پہنچ جائیں گے

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں جو عملہ کر کام کر رہا ہے ان کو ماسک دیں گے، اسی ہزار ٹیسٹنگ کٹ مل جائیں گے جس سے چالیس لاکھ کے قریب ہم ٹیسٹ کر سکیں گے، ڈیڑھ سو کے قریب وینٹی لیٹر بھی آئیں گے، اگلے جمعرات یا جمعہ تک چائنہ سے سامان آنا شروع ہو جائے گا، لوکل ڈسٹری بیوٹرز سے کہوں گا کہ وہ ٹیکس کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان لین تا کہ عوام کو بھی زیادہ فائدہ ہو.

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ 2روزمیں مزید قرنطینہ سینٹرزبنائے جائیں گے،کوشش ہے ہرایک مریض ایک ہی کمرےمیں ہو،صوبوں نے اپنے نظام کوکافی حدتک بہتربنایاہے،چمن ،خیبر اور تفتان کے قرنطینہ میں ایک کمرہ، ایک باتھ روم اور اس میں ایک آدمی ہو گا،بیجنگ ایمبیسی میں منگل سےکام شروع ہوگا، چین میں این ڈی ایم اے کا دفترکھولنے جارہے ہیں،لاک ڈاؤن کی افواہوں سےصورتحال خراب ہوسکتی ہے،ابھی تک لاک ڈاؤن کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،

Leave a reply