کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کی کہاں ہو گی اجازت؟ وسیم اختر نے کی نئی گائیڈ لائن جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لئے میئر کراچی وسیم اختر نے اہم اعلانات کر دیئے

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا، محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان ، مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی،کورنگی نمبر چھ قبرستان اور اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان مین تدفین کی اجازت ہو گی

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں 2قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی،قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی،تدفین کے لئے آنے والی میت کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ لایا جائے گا،

میئر کراچی وسیم اختر میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے،میئر کراچی وسیم اختر نے کو رونا وائرس سے متعلق انتظامات اور فلٹر کلینک کا دورہ کیا

اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے گرانٹ ملتے ہی کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادا کی جا چکی ہے، کو رونا وائرس کے حوالے سے کے ایم سی کے متعلقہ محکمے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، دیگر ضروری محکموں فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ اور سٹی وارڈنز کو بھی فعال رکھا گیا ہے،

واضح رہے کہ  کراچی میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے ، پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 20 ہو گئی.

شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی سندھ میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کے بعد چاروں صوبے میں لاک ڈاؤن کا آج ساتواں روز ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،آزاد کشمیر میں بھی 24 مارچ سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو چکا ہے

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں

Shares: