کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امریکا نے کیا پاکستان کی مدد کا اعلان

0
41

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امریکا نے کیا پاکستان کی مدد کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر پال جانز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جاری پیغام میں کہا کہ امریکا کرونا وائرس کے خلاف پاکستان کو نئے فنڈز فراہم کرے گا۔ امریکا نے کرونا کے خلاف ہنگامی امداد کے لیے پاکستان کو ترجیحی ملک میں رکھا ہے، لیب اور کرونا وائرس کی نشاندہی کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے.

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیرینہ شراکت دار ہیں اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول سے 100 سے زائد فارغ التحصیل پاکستانی گلگت بلتستان اور پنجاب میں کرونا کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے لیے 18 ملین ڈالر فراہم کیے گئے جبکہ خیبرپختونخوا کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔

قبل ازیں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد پاکستان سے امریکی سفارتی عملے کے مزید 60 افراد پاکستان سے روانہ ہو گئے

امریکی سفارتی عملے کے افراد خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان سے روانہ ہوئے، امریکہ نے پاکستان میں سفارتی عملہ کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں کچھ روز قبل بھی سفارتی عملے کے اہلکار واپس جا چکے ہیں ، امریکی سفارتی عملے کے 60 افراد افغانستان چلے گئے جہاں سے ان کی امریکہ روانگی متوقع ہے.

امریکا نے کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ویزاسیکشن بند کر دیا گیا ہے اور انتہائی کم عملے کو دفتر آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست گزاروں کو سفارتی سروس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو وطن واپسی کی اجازت دی تھی جس کے بعد عملے کی واپسی کا کام شروع ہوا،امریکی سفارتی عملے کی واپسی کے حوالہ سے پہلی بار 22 مارچ کو سفارتی عملے کا 75 رکنی وفد واپس روانہ ہوا تھا

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1179 ہو گئی ہے ، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 9 افراد جاں بحق اور 21 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Leave a reply