کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے صحافی کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلے صحافی کی موت ہوئی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید بھٹی کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے ، وہ اے پی پی ایمپلائیز یونین کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں.

انہوں نے چار روز قبل کرونا وائرس کے شبہ میں خود کو آئسولیشن میں منتقل کیا تھا ۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب انکی موت ہوئی، انکا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،اے پی پی کے ایک اور کارکن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے،

واضح رہے کہ پاکستان کے کئی میڈیا کے اداروں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اسلام آباد کے اے آر وائی چینل میں آج 8 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اے آر وائی اسلام آباد کا دفتر بند کر دیا گیا،جبکہ ہم نیوز میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص چند روز قبل ہوئی تھی.

Comments are closed.