کرونا وائرس سے امریکی فوج میں بھی ہلاکتیں شروع

0
23

کرونا وائرس سے امریکی فوج میں بھی ہلاکتیں شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پہلے امریکی فوجی کی ہلاکت ہوئی ہے

پینٹا گون نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے،امریکی سیکرٹری دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی جوان ڈاکٹرز ٹیم کے ساتھ مددگار کی حیثیت سے کام کرتا تھا،ہم نے اپنا پہلا فوجی ساتھی کھو دیا یہ غم ناک دن ہے،موجودہ حالات میں خدمات میں کمی نہیں آنے دیں گے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ امریکہ فوجی بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اوران پرکرونا وائرس کے اثرات کوئی اثر نہیں دکھا سکیں گے

امریکی فوجیوں کو کرونا وائرس ہونے کےبارے میں ترجمان پینٹاگون کے مطابق دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں اور محکمہ دفاع کے 89 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تعینات میں 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کے 14 سول ملازمین، 7 کنٹریکٹرز اور ان کے اہلخانہ کے 19 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پینٹاگون نے کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات نہیں بتائے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صحتمند اور مستعد جوانوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوجی بہت جلد اس بیماری سے ٹھیک ہوجائیں گے۔امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی تمام ریاستوں میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

Leave a reply