کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کورونا کی درپیش صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی وڈیو کانفرنس پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے اور مشاورت کا فیصلہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں کیاگیا تھا ،پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مشاورت کا مقصد درپیش صورتحال میں حکمت عملی کی تیاری ہے ,اتنی بڑی تباہی سے کوئی حکومت یا پارٹی تنہا نمٹ نہیں سکتی، اسی لئے سب کی مشاورت سے اقدامات کے لئے وڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی جا رہی ہے –
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، وڈیو لنک کے ذریعے تین گھنٹے سے زائد دیر تک اجلاس جاری رہا
شہبازشریف نے مجموعی صورتحال پر مشاورت اور لاک ڈاون کی صورت میں قابل تجاویز پرتبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات تیارکرے
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چین کی طرز پر ملک بھر میں لاک ڈاون کی یکساں پالیسی اختیار کی جائے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم، ہیلتھ ٹاسک فورس، سیاسی ٹیم، میڈیا ٹیم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،ترتیب دی گئی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر اپنے اپنے شعبے سے متعلق جامع تجاویز تیار کریں گے ،شہبازشریف منگل 24 مارچ کو جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات قوم کے سامنے پیش کریں گے
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو آگاہ کریں گے کہ معاشی، سماجی و سیاسی، میڈیا کے محاذ پر ہم سب کا کیا کردار ہونا چاہئے،لاک ڈاون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاشی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا