کرونا وائرس، شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کو بڑا حکم دے دیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو عوام کی مدد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی ہی تیزی سے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے ،عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں ،اس وقت عوام کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کریں ، خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی حکمت عملی اختیار کریں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے لئے خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کریں ،رمضان شریف کو عوام کی خدمت اور مدد کا مہینہ بنا لیں ، دکھی انسانیت کی خدمت اس وقت سب سے بڑا فرض اور عبادت ہے ،دین اور دنیا کمائیں گے تو جنت اور غریبوں، سفید پوش عوام کے دل میں گھرپائیں گے ،انسانیت کی خدمت پر توجہ مرکوز کرلیں, کورونا وباءنے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے.تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں .خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا

Leave a reply