کرونا وائرس، سندھ حکومت نے فی بچہ کتنے پیسے مزدوروں کو دینے کا اعلان کر دیا؟

0
56

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے فی بچہ کتنے پیسے مزدوروں کو دینے کا اعلان کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، گورننگ باڈی کے تمام ارکان شریک ہوئے.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کو بچوں کو اعلی نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوائی جائے گی اور ان کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کرے گا. صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ مزدوروں اور محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر انہیں معاشرے میں اعلیٰ مقام ملے یہ ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے. اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے رجسٹر مزدوروں کے بچوں کو اسکولز میں کتابیں، یونیفارم، جوتے اور اسکولز بیگ کی مد میں سامان کی بجائے ان مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ 6 ہزار روپے جمع کروانے کی منظوری دے دی.

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایمپلائیرز اور مزدور دونوں کو خط لکھ کر اس حوالے سے ان کا اکاؤنٹ نمبر حاصل کیا جائے گا. اس وقت مزدوروں کے 50 ہزار بچے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور نجی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ یہ تعداد لاکھوں میں ہو اور تمام مزدوروں کے تمام بچے تعلیم حاصل کریں.اجلاس میں ڈیتھ گرانٹ کے حوالے اسکرونٹی کمیٹی کو اختیار دیا گیا کہ وہ جو کیسز تعطل کا شکار وقت یا دیگر کے باعث ہیں ان کی اسکرونٹی کرے. جو کیسز تاخیر سے کلیم کے باعث تعطل کا شکار ہیں ان کو بھی منظور کرکے اس کی اسکرونٹی کرکے ادائیگی کو یقینی بنایا جائے. اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا اور موجود ایمپلائیرز کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں.

Leave a reply