کرونا وائرس، تیل کی قیمتیں گر گئیں

0
51

کرونا وائرس، تیل کی قیمتیں گر گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی آنی چاہئے،کیونکہ اس سے کارباور، صنعتی شعبہ کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں،اس سے تجارتی خسارہ کم ہونے میں مدد ملے گی

واضح رہے کہ 2014 -16 کے درمیان تیل کی درآمد میں کمی کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 13 بلین امریکی ڈالر کی زیادہ آمدنی کا فائدہ ہوا تھا

Leave a reply