کرونا وائرس، ٹانک میں کتنے قرنطینہ سنٹر بنا دیئے گئے؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا
کرونا وائرس، ٹانک میں کتنے قرنطینہ سنٹر بنا دیئے گئے؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک فہد وزیر نے کہا ہے کہ ڈگری کالج اورگومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس قرانطینہ سنٹر قائم کر دئیے ہیں
ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے،کورنا وائرس سے صرف حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے بچا جا سکتا ہے ،لاک ڈاون پر سختی سے عمل دارامد کیا جا رہا ہے۔پاک فوج اور ضلع انتظامیہ ملکر اس موذی وباء سے بچاو کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل جنڈولہ میں بھی عوام کو اگاہی فراہم کی جارہی ہے،ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھی ائسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے۔ شہری گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ عوام کی سہولت کے لیے سبزی کریانہ اور میڈیکل سٹور کھلے رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کرفیو نافذ ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس سے 11 ہلاکتیں ہو چکی ہیں