باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا بڑھتا پھیلاو ،ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔
کینڈا اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر ٹوکیو اولمپکس اپنے شیڈول کے مطابق ہوئے تو اپنا دستہ نہیں ۔ دونوں ممالک کی اولمپک کمیٹیوں نے بھی کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کینڈا اور آسٹریلیا اولمپک ایسوسی ایشنز نے اپنے فیصلے سے آئی او سی کو آگاہ کردیا ،آئی او سی اس ساری صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے ۔ آئی او سی کا کہان ہے کہ اتھلیٹس ، سپورٹ سٹاف اور دیگر عملے کی صحت وتندرستی سب سے اہم ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے فیصلہ آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق وہ ٹوکیو اولمپکس ری شیڈول کرنے پرغور کررہے ہیں اورکھیلوں کا یہ ایونٹ ایک سال تک ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہی آئی او سی کے صدر تھامس باک نے زور دے کر کہا تھا کہ اس سلسلے میں کوئی پلان بی نہیں تا ہم انہوں نے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال اور کھلاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد اپنے موقف کو نرم کیا ہے۔ آئی او سی اب اگلے مہینے اسکا جائزہ لے گی اور ٹوکیو اولمپکس کا فیصلہ آئندہ چار ہفتوں میں ہو جائے گا.