کرونا وائرس،ٹرمپ کے بعد امریکی سینیٹر نے کروایا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے امریکی بھی محفوظ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں تو کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، امریکی امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا بھی کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے
گزشتہ روز امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بخار ،کھانسی ہونے پر کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا،لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ اب میں کام پر دوبارہ جانے کے لیے تیار ہوں،
دوسری جانب امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہو چکی ہے،جبکہ 3 ہزار 782 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،کیلیفورنیا، واشنگٹن اور فلوریڈا سمیت امریکا کی 15 سے ریاستوں میں کرونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 782 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر امریکہ نے برطانیہ اورآئرلینڈ پر بھی سفری پابندیاں لگادی ہیں،
سفری پابندیوں کے حوالہ سے امریکی فیصلے کا اعلان کر دیا گیا ہے،امریکہ یورپی ممالک پرپہلے ہی سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے ،برطانیہ پر پابندی کا اطلاق منگل سے ہو گا،امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے دائرے کو برطانیہ اور آئرلینڈ تک بڑھا دیا گیا ہے۔برطانیہ اور آئرلینڈ میں مقیم امریکی شہری گھر واپس آ سکتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاٹیسٹ کرانے کا بڑاا نتظام کرنے جارہے ہیں،تمام اسپتال ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، 46 ریاستوں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سے لڑنے کے لیے 50 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں.