کرونا وائرس ، امریکا بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا، امریکی سفیر نے کیا بڑا اعلان

0
64

کرونا وائرس ، امریکا بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا، امریکی سفیر نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونزپال نے کہا ہے کہ امریکا 80لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کرونا پھیلاؤ اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے، پاکستانی حکام نے تمام عطیات کی فراہمی کو ترجیحی ضرورت قرار دیا تھا۔ یہ تمام تراخراجات امریکی عوام ادا کررہے ہیں، مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئےکارلائی جائے گی، 30لاکھ ڈالر کی عطیات کے ذریعے 3نئی تجربہ گاہیں بھی شامل ہیں، تجربہ گاہوں میں مرض کی تشخیص، علاج اور پھیلاؤ روکنے کی نگرانی کی جائے گی۔

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دس لاکھ ڈالر اسلام آباد، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید سہولتوں سے لیس مراکز پر خرچ کئے جائیں گے جبکہ بیس لاکھ ڈالرز ہسپتالوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے کمیونٹی ورکرز کی ان کے گھروں پر تربیت کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

 

یو این ہائی کمشنر کے تحت پاکستان میں افغان مہاجرین کی صحت کے یے 24 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے.حالیہ تعاون پاکستان امریکا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون نایاب ہے، گزشتہ 20 سال میں 1.1 بلین ڈالرز سے زائد شعبہ صحت میں تعاون رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 18.4 بلین ڈالرز کا تعاون رہا ہے۔ ہم مل کر اس مہلک مرض کا خاتمہ اور اپنے عوام کی جان بچاسکتے ہیں

Leave a reply