کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے بڑے خطرے سے دنیا کو خبردار کر دیا

0
52

کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت نے بڑے خطرے سے دنیا کو خبردار کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تمام ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں، یہ کم فاصلے کی محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میرا تھون ہے۔

عالمی ادارہ صحت جو کرونا وائرس کے حوالہ سے دنیا بھر میں آگاہی دیتا رہتا ہے، اس حوالہ سے اب نیا بیان سامنے آیا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کروناوائرس سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہے۔ کرونا سے اب تک 70فیصد اموات یورپ میں ہوئیں۔ کرونا کے 60 فیصد کیسز بھی یورپی ممالک میں سامنے آئے، دنیا بھر کی حکومتیں اور افراد کرونا سے پیدا نئی حقیقت کا ادراک کریں، کروناوائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے لیے تیار رہیں۔

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت سمارٹ فون صارفین کے لیے جلد معلوماتی ایپ متعارف کرائے گا۔جو صارفین کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔ ایپ سے صارفین دنیا بھر میں خطرناک ترین کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں سے متعلق اعدادو شمار کے حوالہ سے بھی معلومات لے سکیں گے، ایپ کا ابتدائی ورژن 30 مارچ کو پیش کیا جائے گا جس میں عربی، چینی، انگریزی، فرینچ، اور ہسپانوہی زبان بھی شامل ہو گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کرونا وائرس کے پیش نظر نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  کرونا وائرس کی وبا نوجوانوں کو بھی بیمار کرسکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ جوان افراد بھی میل جول سے گریز کریں، جوان لوگ بزرگوں، کمزور افراد میں وائرس پھیلانے کا سبب نہ بنیں، میری اپیل ہے کہ جوان لوگ گھروں میں رہیں کیونکہ جوانوں کی نقل و حرکت کا انتخاب کسی کی زندگی یا موت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ دنیا بھر کے دیٹا سے واضح ہے کہ 50 سال سے کم عمر افراد بھی متاثر ہوئے

Leave a reply