کرونا کے پھیلاؤ کیلئے سب سے خطرناک جگہیں کونسی؟ ماہرین صحت نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا نے سپیڈ پکڑ رکھی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد اموات ہوئی ہیں، کئی اراکین اسمبلی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے واحد حل سماجی فاصلہ ہے، کرونا کے پھیلاؤ کے بعد حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں بعد میں نرمی کر دی گئی،ایس او پیز کے تحت سب کھول دیا گیا، تعلیمی ادارے، شادی ہالز وغیرہ بند ہیں تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے

کرونا وائرس کن کن جگہوں سے زیادہ پھیل سکتا ہے،اس حوالہ سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیئر سیلون سے لیکر جم تک ، طبی ماہرین نے 36 مقامات کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بتایا ہے کہ یہاں سے کرونا تیزی سے پھیل سکتا ہے

مشی گن کے چار طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ان 36 مقامات میں کرونا کے پھیلاؤ کے زیادہ خدشات ہین ان میں سے جس پر نمبر 10 دیا گیا ہے وہ سب سے زیادہ خطرناک ہے اور جن پر ایک نمبر ہے وہاں سے بھی کرونا پھیل سکتا ہے لیکن قدرے کم

ماہرین کے مطابق خطرناک ترین مقامات میں بارز،بفٹس، سپورٹس سٹیڈیم، جم کلب،پارک، چرچ، مساجد و دیگر شامل ہیں، اس فہرست میں دفاتر کو چوتھے اور ہوٹلز کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے

Shares: