باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے کورونا ویکسین تیار کرلی تو چین کی مدد کریں گے۔ امریکی صدر نے اپنے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔ امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کا حکم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہیں دے سکتا کیونکہ لوگوں کو ذاتی آزادی ہونی چاہیے قومی ماسک مینڈیٹ سے متفق نہیں ہوں تاہم میرا ذاتی طور پر یہ خیال ہے کہ ماسک پہننا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس رائے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہر کوئی ماسک پہنے کیونکہ پہلے کہا گیا ماسک نہ پہنیں لیکن پھر اچانک سب کہنے لگے کہ ماسک پہنیں۔ ڈیمو کریٹ رہنما بیوقوفوں کی طرح شہروں میں حکومت کر رہے ہیں اور پولیس کے دفاع کرنے کے لیے شہروں میں تشدد بڑھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس عالمی کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 19 ہزار 467 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 712 افراد متاثر ہوئے جب کہ 89 لاکھ 6 ہزار 690 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 953 تک پہنچ چکی ہے۔

Shares: