کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

0
30

کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جوعلاقے متاثرہوئےہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے دو ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں، پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے، 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں،

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ کو کوروناایس اوپیزپرعمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے،متعلقہ حکام نئےایس اوپیزپرہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں ،عوام کی زندگیوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانا اولین ترجیح ہے،بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگانے کا کام مزیدتیزکیا جائے،پولیس،انتظامیہ مارکیٹوں کی بندش کےمقررہ اوقات کی پابندی کرائیں،تاجربرادری عوام کی زندگیوں کومقدم رکھے،

کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے مزید دو سیکٹرز کو سیل کر دیا۔ جی سکس 2 اور جی ٹین فور کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں تجارتی سرگرمیاں جمعے سے اتوار تک بند رہیں گی، تمام تفریحی مقامات، پارکس وغیرہ بھی ان تین ایام میں بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز اسلام آباد میں سامنے آئے ہیں ، این سی او سی کی ہدایات پر تمام تقریبات کا انعقاد منسوخ کر دیا گیا ہے اور اجتماعات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، کسی بھی قسم کے انڈور تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی، کھلی جگہ پر صرف دو گھنٹے کیلئے 300 سے کم افراد کی تقریب کی اجازت ہوگی،

راولپنڈی کے 4 علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔ صادق آباد گلی نمبر 4، علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27، عزیز آباد کی قصر ابو طالب اور ڈھوک پراچہ میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔‏خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کیلئے نئے ایس اوپیز وضع کئے گئے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات، چارسدہ، صوابی میں بازار 8 بجے بند ہوں گے۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ ایکسپوویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور 60سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف ایڈوکیٹ اعتزازاحسن سمیت نے بھی اہلیہ کے ہمراہ ویکسین لگوائی اور پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہا.

Leave a reply