کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں گزشتہ روز ڈاکٹر رشید احمد نامی امیدوار نے عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے لیے سیاسی اجتماع منعقد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق سیاسی اجتماع میں جمشید دستی اور پارٹی قائدین سمیت 300 افراد بھی شریک تھے۔
تقریب میں جمشید دستی سمیت سبھی شرکا نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلے کابھی خیال نہیں رکھا گیا تھا
https://twitter.com/abdalian6141/status/1287695434446774277
پولیس نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی، 4 پارٹی رہنماؤں سمیت تقریب میں موجود 300 افراد کیخلاف تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سیاسی اجتماع منعقد کرکے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا ایس او پیز کے تحت دفعہ 144 نافذ ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے،