ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اور بزدارحکومت وطن عزیز سے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے،عوام الناس کو کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرکے اس وباءسے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں کرونا وارڈز قائم کردی گئی ہیں،ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 24مریض زیر علاج ہیں۔ان خیالات کاظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں حکومتی ایس او پیز پرعمل درآمد کروانے، کرونا وائر س کے پھیلاﺅ کو روکنے اورعوام الناس کو اس وباءسے بچانے کے حوالے سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانمائندگان سے بریس بریفنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل سمیت صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں،صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن چوہدری رمضان و دیگر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ کرونا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پراب تک ضلع بھر میں 75مارکیٹیں،13ہوٹل،7شادی ہال،25پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ 12سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جس کے دوران 45شاپنگ مال/مارکیٹوں6ہوٹلز،12پبلک ٹرانسپورٹ سمیت 2سکولوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور پر 3لاکھ 25ہزار سے زائد کاجرمانہ بھی وصول کیا گیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں بھی کرونا وارڈز قائم کردی گئی ہیںجہاں کرونا کے سلسلہ میں تشکیل کردہ ٹیمیں فری کرونا ٹیسٹ کررہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وارڈز میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے558 ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں سے 528صحت یاب ہوگئے ہیں،ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کرونا کے 24مریض زیر علاج ہیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میںضلع بھرمیں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،احتیاط ہی کورونا وائرس سے نجات کا ذریعہ ہے،حکومتی ایس او پیز کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ ملک پاکستان سے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔

Shares: