کورونا وائرس کنٹرول سے باہرہوگیا،کمزورہونے کی بجائے پھیلنے کی طاقت مزید بڑھ گئی، چینی وزیر صحت

0
24

بیجنگ :کورونا وائرس کنٹرول سے باہرہوگیا،کمزورہونے کی بجائے پھیلنے کی طاقت مزید بڑھ گئی، چینی وزیر صحت نے مایوس کن خبردے کردنیا بھرمیں مایوسی پھیلا دی ، اطلاعات کےمطابق چین میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اس سے آگاہ ہوئے بغیر کسی بھی دوسرے فرد میں منتقل کرسکتا ہے کیونکہ اس کی علامات ایک سے 14 دن تک سامنے نہیں آتیں۔

ذرائع کےمطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن وزیر ما شیاﺅوی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے شکار فرد میں ایک سے 14 دن تک کوئی علامات سامنے نہ آنے کا امکان ہوتا ہے اور اس دوران یہ کسی دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔وائرس کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہورہا ہے جبکہ اس کے ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہونے کی صلاحیت مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق ‘اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے’۔

یہ وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں رواں ماہ پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب تک چین میں 56 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Leave a reply