کرپشن کے خلاف ایک با اختیار ادارہ ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب

0
65
pk

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر مرحوم اشرف بھٹی کے گھر گئے اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، گورنر پنجاب نے مرحوم اشرف بھٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک تب ٹھیک ہو گا جب احتساب برابری کی بنیاد پر ہو، کرپشن کے خلاف نیب ہو یا کوئی اور اسے آزاد ادارہ ہونا چاہئے، گورنر نے بھی کوئی کرپشن کی ہو تو ادارے کو اختیار ہونا چاہئے کہ اس پر ہاتھ ڈالے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر عدالتی فیصلہ آیا ہے تو ذاتی رائے دے سکتا ہوں لیکن یہ فورم مناسب نہیں، جب تک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر رہیں گے تو ڈکٹیشن ملتی رہے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جب عوام کو پتہ ہو گا کہ صرف نعرے لگانے والے کون اور کام کرنے والے کون ہیں؟ پھر ہی آئی ایم ایف سے جان چھوٹے گی۔

Leave a reply