باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین سرکاری زمین بیچنے لگے ،ریٹ مقرر،آفیسران اپنا حصہ لیکر خاموش
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب کچہ بیٹ میں محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین نے سانپا موری کے قریب بیٹ میں جنگلات کی سرکاری زمینوں کے ریٹ مقرر کرکے بااثر زمینداروں کوبیچنے لگے ،سرکاری زمین پر محکمہ جنگلات کے آفیسران پودے کاشت کرانے کی بجائے بھاری رقم لیکر کھیتی باڑی کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر بیٹ میں مقامی لوگوں اپنے مویشیوں کیلئے چارا کاشت کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے جن کی گذراوقات صرف مویشیوں پر ہے جوکہ بیروزگاری تنگدستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں سانپا موری اور کچہ بیٹ کے مقامی لوگوں بلاول پالاری اور دیگر نے میڈیا کوبتایا اور انہوں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین مشین آپریٹر منیر ببر اور جمعدار سلیم خاصخیلی نے محکمہ جنگلات کی سرکاری زمینیں بااثر زمینداروں اور ابادکاروں کو بڑی رشوت عوض فصلات کاشت کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر کسی مقامی شخص کو جو رشوت دینے سے قاصر ہیں انہیں زمین آباد کرنے نہیں دی جارہی ہے جس سے وہ بچوں کا پیٹ پال سکیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہاری زمین کا ٹکڑا خرچ کرکے زمین آباد کرتا ہے ان سے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے رشوت نہ دینے کی صورت میں انہیں پریشان کرکے پولیس اور متعلقہ حکام کی دھمکیاں دیکر خوف زدہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے برسات پھر سیلاب نے بہت نقصان کیا ہے جس کی وجہ سے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ہم بڑے پریشان ہیں ہمارے بچے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے محکمہ جنگلات ضلع ٹھٹھہ کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور محکمہ جنگلات کے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کارروائی کرکے مقامی زمینداروں آباد گاروں کو زمینیں آباد کرنے کا موقع فراہم کیا جائیے تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں

Shares: