پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس کی عدالت میں سماعت

0
69

لاہور (اے پی پی ) پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث 4 ملزمان کے 14 روزہ جسمانی اور ایک کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 05 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے ملزمان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے، ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، یوتھ فیسٹیول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں، یوتھ فیسٹیول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 200 ملین کا نقصان پہنچا ، جعلی اور ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جو اس کی اہل نہیں تھیں، گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے بیانات کی روشنی میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ملزمان میں احسان الحق، محمد عمران، طیب وسیم, محمد آصف، خالد محمود شامل ہیں۔

Tagsbaaghi

Leave a reply