باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) ای ٹی او ایکسائز منور رند نے حکومت کے ویژن کرپشن خاتمہ کی دھجیاں اڑا دیں ۔انسپکٹر مزمل چندر دنوں میں مالا مال ہوگیا مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنا معمول بنا لیا،سیکرٹری ایکسائز پنجاب سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازیخان ای ٹی او آفس کی مقرر برانچ میں کار جیپ ،ٹریکٹر وغیرہ کی رجسٹریشن کی مد میں عابد حُسین کلرک مقررہ فیس سے تقریباً 2500روپے زائد وصول کررہا ہے اسی طرح خضر گشکوری کلرک بھی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن مد میں مقررہ فیس سے 500روپے زائد وصول کر رہا ہے جبکہ موٹر برانچ انچارج انسپکٹر مزمل چندر جو کہ کرپشن کنگ کے نام سے معروف ہے مزکورہ کلرکوں کو تحفظ فراہم اور آفس ٹائم کے بعد مزکورہ کلرکوں سے دن بھر کی کرپشن کاحصہ وصول کرکے اپنا حصہ اور ای ٹی او ایکسائز منور رند کا حصہ اسے پہنچاتا ہے ای ٹی او ایکسائز منور رند شکایات کے باوجود آفس میں ہونے والی کرپشن پر چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہا ہے ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس سے انٹی کرپشن بھی ماہانہ مستفید ہورہی ہے عوامی حلقوں نے سیکرٹری ایکسائز پنجاب لاہور سے نوٹس لیکر ایکسائز آفس ڈیرہ غازیخان کو کرپشن سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اور عوام کو کرپشن جیسے ناسور اور کرپٹ عناصر آفیسران سے چھٹکارا دِلوایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

Shares: