شیخوپورہ: مریدکے میونسپل کمیٹی میں کرپشن کاراج، شادی ہالز و کمرشل بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات جاری

باغی ٹی وی: شیخوپورہ(محمد طلال سے) تحصیل مریدکے سے میونسپل کمیٹی کا حکومت کو کروڑوں روپوں کا ٹیکہ شادی ہالز و کمرشل بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات کوڑا اٹھانے والی کروڑوں روپوں کی مشینری منظر عام سے غائب لیکن پٹرول قومی خزانہ سے نکلوائے جانے اور دیگر بے ضابطگیوں کے انکشافات شہریوں کا وزیراعلی چیف سیکرٹری سیکرٹری بلدیات پنجاب سے انکوائری کا مطالبہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میونسپل کمیٹی کی حدود میں کمرشل پلازوں سمیت جی ٹی روڈ نادرا آفس کی بلڈنگ ایم ایچ شادی ہال پیلس کی بلڈنگ بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر شادی ہالز قواعد وضوابط کے برعکس بے ضابطگیوں کے مبینہ انکشافات اور دوسری جانب چند روز قبل میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپوں کی کوڑا اٹھانے والی مشینری جس میں 20 سے زائد کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں شامل ہیں افتتاح کے فوری بعد میونسپل کمیٹی سے غائب ہو گئی شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر شاہین یونین کے صدر ساجن چوہان جنرل سیکرٹری شاہد مبارک کی سربراہی میں سینٹری ورکرز نے میونسپل کمیٹی میں احتجاج بھی کر دیا ہے کوڑا اٹھانے والی فرضی گاڑیوں کا پٹرول اور دیگر اخراجات روزانہ قومی خزانہ سے نکالنے کے مبینہ انکشافات ہیں سرکاری ملازمین کا سرکار کے قومی خزانہ کو ماہانہ کروڑوں اور سالانہ اربوں روپوں کا مبینہ چونا لگانا لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری بلدیات پنجاب محتسب اعلیٰ وفاق و پنجاب سے فوری انکوائریاں کر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائیاں کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply