شیخوپورہ : ڈپٹی کمشنر آفس میں بدعنوانیوں کے انکشافات کاسلسلہ جاری ہے

باغی ٹی وی،شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر آفس میں بدعنوانیوں کے انکشافات کاسلسلہ جاری ہے مالی بے ضابطگیوں اور بھتہ خوری کے الزامات اب ملازمین کی بوگس بھرتیوں کا بھی الزام سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی میاں محمد جمیل جو گزشتہ دنوں او ایس ٹی بنا کر شیخوپورہ سے تبدیل کردیئے گئے تھے وہ دوبارہ اپنے عہدہ پر تعینات ہوکر پھر سے اپنی روش پر چل نکلے ہیں موصوف کی ناک تلے جہاں دیگر محکمانہ بدعنوانیاں اور مالی بے ضابطگیاں جاری ہیں وہاں ملازمین کی تعیناتیوں میں بھی بڑے پیمانے پر مجرمانہ غفلت برتی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر جاوید بھٹی درحقیقت ڈرائیور بھتی ہواجسے بھاری رشوت لیکر کمپیوٹر آپریٹر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں حالانکہ وہ ا س اہم ذمہ داری کو نبھانے کا نہ کوئی تجربہ رکھتا ہے نہ یہ اس سکل سے آگاہ ہے جبکہ جاوید بھٹی سارا دن خوش گپیاں مار کر گھر لوٹ جاتا ہے جس کے باعث کمپیوٹر آپریٹر کے متعلقہ امور شدید متاثر ہورہے ہیں اور آفس کا ریکارڈبھی کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، جاوید بھٹی کے بارے میں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ جعلی اشٹام فروشوں کی بھی سرپرستی کرتا ہے اوران کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی پر بھی اثر انداز ہورہا ہے جس کے باعث ضلع کچہری میں بوگس اشٹام دھڑلے سے فروخت ہورہے ہیں اور ان جعلسازوں سے جاوید بھٹی ہفتہ وار بھتہ لیکر اپنی جیب گرم کرنے سمیت اسسٹنٹ کمشنر و دیگر بعض افسران و ملازمین کو بھی مبینہ حصہ پہنچاتا ہے جس پر شہری حلقے احتجاج کرچکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوسکی۔

Comments are closed.