باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کرپشن کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ایک سماجی ظلم اور معاشرتی برائی ہے۔ کرپشن کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے صوبہ بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی کرپشن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام تر انتظامی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میرٹ کو مدنظر رکھا جائے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کا ایجنڈا لے کر شیخوپورہ میں کام کیا جا رہا ہے اور شیخوپورہ میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے اور فرائض منصبی کو شفافیت کے ساتھ سر انجام دیں گے۔

Shares: