لاہور:ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایاملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔

سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

ادھرمکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنےکا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی،مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تاہم عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا بروز ہفتہ مجرم کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہےکہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت سزائیں نافذ ہیں، جو بھی ایسا جرم کرےگا کہ قانون کے مطابق سزا اس کا مقدر ہوگی۔

Shares: