وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،نئے پاکستان میں سینئر اور جونیئر کا فرق ختم ہوگیا ہے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کراچی کو صاف کرنے کےلیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ،سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں ،سب جانتے ہیں کس نے کام نہیں کیا،سب جانتے ہیں اربوں روپے کےفنڈز کس نے کھائے ،ہمیں کراچی کے لیے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا ،
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بلدیہ کے مسئلے پر وفاق سے ٹیم لایا تھا،چوری کرنے والے کا احتساب تو ہو گا، سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرکام کرناہوگا ،صوبے کو وفاق اور وفاق کو صوبے کی مدد کرنی ہوگی،بلدیہ ٹاؤن میں تھوڑا بہت بھی جو کام ہوا ہے وہ 35سال بعد ہو رہاہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، صوبائی اور لوکل باڈیز حکومت کو اربوں کے فنڈز ملے لیکن کام زیرو،
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مددآپ کےتحت بلدیہ کیلئے کام کررہےہیں ،سندھ حکومت کےساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہے،جس نے چوری کی ہے اس کا احتساب تو ہو گا، پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،نئے پاکستان میں سینئر اور جونیئر کا فرق ختم ہوگیا ہے ،
اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والے بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کی ضرورت ہے،کراچی کے متعدد علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل ہوچکی ہے،ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑے سے عوام کا نقصان ہوگا،
فیصل واوڈا ان گائیڈڈ میزائل، وزیراعظم کنٹرول کریں، ایسا کس نے کہا؟