کرپشن چارجز پرسزائے موت رکھی جائے ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

0
67

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔

باغی ٹی وی: مقامی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی تنازعات کے ثالثی حل سے متعلق جوڈیشل کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جسے اللہ کا خوف ہے وہ کرپشن نہیں کر سکتا،جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے خدا کا خوف نہیں ہے،جسے اللہ کا خوف نہیں اسے کم از کم زیادہ سے زیادہ سخت سزا کا خوف ہونا چاہیےنیب قانون میں پلی بارگین اور والنٹیرئر ریٹرن کی شق کیوں رکھی گئی کیونکہ قانون سازوں نے خود اس میں یہ رکھا ہے،اگر پاکستان میں کرپشن چارجز پر سزائے موت کی سزا رکھی جائے تو پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا-

190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب

ہمارے تحقیقی افسران اور پراسیکیوٹرز زیادہ تربیت یافتہ نہیں ہیں،ججز کی بھی وائٹ کالر جرائم سے متعلق زیادہ تربیت نہیں ہےججز تقریر نہیں کرتے بلکہ فیصلہ دیتے ہیں،پاکستان اس وقت بین الاقوامی سطح پر مصالحتی کیسز میں بہت پیچھے ہے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریکوڈک کیس میں ہماری قانونی ٹیم کی کمزور تیاری کی نشاندہی کی،چیف جسٹس آف پاکستان اور فارن آفس کو درخواست کروں گا ججز اور جوڈیشل افسران کی بین الاقوامی ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے۔

شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیئے

نیب نے اپنے پراسیکیوٹر کا ایک مضبوط سروس سٹرکچر نہیں بنایا، میں نے چیئرمین کو کہا کہ وہ پراسیکیوٹرز کا باقاعدہ سروس سٹرکچر بنائیں لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا،عدلیہ اور فوج کے اکاؤنٹبلٹی کے اپنے قوانین ہیں،ہائیکورٹس میں اپنے قواعد ہیں،سب کو ایک جامع قانون بنانا ہو گا جس کے تحت سب کا احتساب ہو،پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سخت میکنزم بنانا چاہیے۔

منگل کو میری گرفتاری کے 80 فیصد امکان ہیں،عمران خان

Leave a reply