لندن :کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا۔،اطلاعات کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے پاکستان کے کھرب پتی معروف شخص ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخکردیا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف لندن ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے یہ ثآبت ہونے پر کہ ملک ریاض نے کرپشن اور دو نمبری سے پیسہ کمایا ، لٰہذا عدالت کسی کرپٹ آدمی کو برطانیہ میں رہنے کا استحقاق نہیں دے سکتی اس لیے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کا ویزہ 10 سال کے لیے کینسل کیا جاتا ہے
۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن عدالت نے پاکستان کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی ملٹی پل ویزا بحالی کی اپیل مسترد کر دی، کرپشن اور کمرشل بے ضابطگی کے الزامات پر رائل کورٹ آف لندن کی جج نے پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کی اپیل مسترد کی،
ملک ریاض اور اس کے بیٹے علی ریاض کے خلاف عدالت نے برطانوی ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار ایشیا کا پراپرٹی ٹائیکون ہے،درخواست گزار اور ان کا بیٹا بحریہ ٹاون نامی کمپنی چلا رہے ہیں،
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ ان کی کمپنی پر کرپشن اور کمرشل بے ضابطگیوں میں ملوث رہی ہے،برطانوی عدالت نے ویزہ منسوخی کو کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے،
واضح رہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کا 10سال کا ملٹی پل ویزہ برطانوی ھوم آفس نے منسوخ کر رکھا ہے، ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی پہلی اپیل17نومبر 2020کو خارج ہوئی تھی جبکہ عدالت نے 10 سال کا ملٹی پل برطانوی ویزا بحال کرنے کی دوسری اپیل بھی خارج کرتے ہوئے ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
یاد رہےکہ پہلےبرطانوی کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کی منی لانڈرنگ پکڑی،آج برطانوی عدالت نے کرپشن پر ویزہ منسوخ کیا،
یہ بھی یاد رہے کہ 2019 میں برطانیہ نے ملک ریاض اور اسکے بیٹے کا دس سالہ ملٹی پل ویزہ منسوخ کر دیا تھا ، جس کے خلاف بہت مہنگے وکلا کی ٹیم کے ساتھ اپیل کی گئی جو اب مسترد کر دی گئی ھے