سرگودھا : ڈویژن میں اس سال ایک لاکھ 97 ہزار رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ہدف مقرر

سرگودھا ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل کاٹن کمیٹی کے اجلاس ۔ ڈویژن میں امسال ایک لاکھ 97 ہزار رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

سرگودہا میں 7 ہزار 710 , خوشاب میں 2 ہزار 890, میانوالی میں ایک لاکھ 45 ہزار 470 اور بھکر میں 41 ہزار 430 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس امر کا انکشاف کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل کاٹن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور ڈائریکٹر زراعت کے علاؤہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا پنجاب کا واحد ڈویژن ہے ۔ جس سے پچھلے سال کپاس کا سو فیصد ہدف حاصل کیا ہے ۔ امسال بھی اعلیٰ کوالٹی کا بیج اور کھاد وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ کپاس کی بوائی ایک قومی کاز ہے ۔ جس کیلئے تمام اداروں کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کپاس کی فصل کی بوائی کے بارے آگاہی کیلئے کسان کنونشن کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے زراعت افسران پر زور دیا کہ وہ پر کاشتکار کے گھر تک اپنی رسائی کو یقینی بنائیں تاکہ کپاس کی بوائی کا مقرر کردہ ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 150 ارب روپے کا کسانوں کیلئے پیکچ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بغیر سود کے قرضہ جات ، سولر کی فراہمی کے علاؤہ زراعت محکمے میں خالی آسامیوں پر بھرتی شامل ہے ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ موسم نے ساتھ دیا تو امسال گندم کی فصل کی بہتر پیداوار متوقع ہے ۔ غیر معمولی بارشوں کے باعث چنا کی فصل کی بھی بمپر پیداوار متوقع ہے ۔

اجلاس میں کسان نمائندوں نے اپنے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں سمیت دیگر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کرکے رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.