کپاس زیادہ اگاؤ مہم کے سلسلے میں میگا سیمینارمنعقد کئے گئے

اوچ شریف،ڈی جی خان باغی ٹی وی (نامہ نگار) کپاس زیادہ اگاؤ مہم کے سلسلے میں میگا سیمینار کا انعقاد، کاٹن زون ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ارشد، پلانٹ پروٹیکشن سے محمد عاقل قریشی و دیگر نے اظہار خیال کیا، ایف ایف سی کے زیر اہتمام سیمینار میں کثیر تعداد میں مقامی زمینداروں نے شرکت کی، اس موقع پر ماہرین نے زمینداروں کو کپاس کی جلد از جلد کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی، اور کپاس کی بروقت کاشت کی افادیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ کپاس ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس نقد آور فصل کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم کپاس کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے جو کپاس کی بڑھوتری اور اوسط میں بہترین معاون ثابت ہوتا ہے کپاس کی قیمت جتنی زیادہ ہو گی یہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی
ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگار کے مطابو پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کپاس کی کاشت کیلئے انقلابی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔معیاری بیج، کھاد اور زرعی ادویات کے ساتھ بھاری سبسڈی،فوری آسان قرض،فصل کی انشورنس،وافر مقدار میں نہری پانی کی بروقت فراہمی اور تمام پیداوار خریدنے کی یقین دہانی کے ساتھ امدادی قیمت کم سے کم ساڑھے آٹھ ہزار روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ”زیادہ کپاس اگاؤ”معلوماتی،آگاہی اور ترغیبی سیمینار میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،دیگر زرعی ماہرین نے موجودہ موسم کو کپاس کی کاشت کیلئے موزوں قرار د یتے ہوئے حکومتی مراعات اور کاشتکاروں کے مسائل کے بروقت حل پر بھی روشنی ڈالی۔زرعی لوازمات کے سٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے. کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے زرعی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے وسیع رقبہ پر کپاس کی کاشت بہت ضروری ہے۔موجودہ حکومت کا فوکس ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل اور زیادہ پیداوار کیلئے کام کیا جائے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔کمشنر نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد بھی دی. ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں مقررہ رقبہ پر کپاس کی کاشت سے 25 ارب روپے کا ریونیو ضلع میں آئے گا،زرعی سیمینار سے زرعی ماہرین پروفیسر جاوید اقبال برمانی،پروفیسر عمران لودھی،بلال حسین اور دیگر نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے زمین کا تجزیہ اور اس کے مطابق بیج کا انتخاب، پانی، کھاد کی مقدار ضروری ہے۔کاشتکار”سفید سونا” اگائیں اور خوشحال ہوجائیں۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اے سی عثمان غنی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ،ایس ای انہار شوکت ورک،پروفیسر اسحاق آصف،پروفیسر شعیب رضا،مثالی کاشتکاروں،زرعی طالب علموں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Leave a reply