کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس کا معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے پر مبشر لقمان کے شکرگزار ہیں، سہیل محمود کھرل

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سہیل محمود کھرل نے کہا ہے کہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جانے کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور ہماری آواز اعلیٰ‌ حکام تک پہنچائے جانے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں،

سہیل محمود کھرل نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان نے ہمیں‌ کھرا سچ پروگرام میں وقت دیا اور پھر انہی کی وساطت سے ہم پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین سے ملے، ہم نے انہیں کاٹن پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس سے آگاہ کیا، انہوں نے ہماری بات سنی، سمجھی اور پھر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو فون کیا جس پر ہم ان سے بھی ملے اور کاٹن انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس ختم کریں گے،

سہیل محھمود کھرل نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ حکومی ذمہ داران اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے، کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس سے کسانوں پر زبردست بوجھ پڑا ہے، انہوں نے کہاکہ میں ایک بار پھر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان، پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین، کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر، اسد قیصر، فخر امام اور صاحبزادہ محمود سلطان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے.

Comments are closed.