میرپورخاص:کپاس کاسرکاری نرخ 8500 روپے نہ ملنے پرسندھ یونائیٹڈ پارٹی کادھرنا دینے کااعلان

کاٹن فیکٹری مالکان کے حکومت سے سیاسی اثر و رسوخ اور تعلقات ہیں، جس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کے لئے تیار نہیں ہے

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع میرپورخاص کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق
ضلع میرپورخاص میں کپاس کے 8500 روپے فی من سرکاری ریٹ پر عمل درآمد نہ ہوا، آئندہ 48 گھنٹے بعد ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،انتظامیہ نے کپاس کے اور دھان کے کارخانہ مالکان کے ساتھ ملی بھگت کر کے زمینداروں اور کسانوں کا معاشی قتل عام کیا ہے،ضلع میرپورخاص پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے پہلے ہی پسماندہ ہے، کسان قرضوں میں ڈوب رہے ہیں، سندھ حکومت نے کسانوں کو ریلیف دیا ہے، جو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا 10 فیصد بھی پورا نہیں کر سکتے،2023 کے کپاس کی کٹائی کے بعد ضلعی انتظامیہ سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 8500 روپے پر عمل درآمد نہیں کر سکی،ضلع میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ اور مقدمہ درج نہیں کیا جو کہ نااہلی کا واضح ثبوت ہے، بعض تعلقہ جات میں جعلی خطوط نکال کر رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں لیکن خطوط کے حکم پر کون عمل نہیں کر رہا، وجہ یہ ہے کہ کاٹن فیکٹری مالکان کا حکومت سے سیاسی اثر و رسوخ اور تعلقات ہیں، جس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کے لئے تیار نہیں ہے. انتظامیہ سے گذارش ہے کہ 48 گھنٹے کے اندر کپاس فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Leave a reply