کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان)کشمور میں محکمہ ایجوکیشن ڈی ای او سیکنڈری اور کلرک کی جانب سے ایچ ایس ٹی سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی والی سینارٹی لسٹ پر ناانصافی کرنے کے خلاف سینارٹی کے امیدوار ایچ ایس ٹی ٹیچر محمد صلاح باجکانی کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق
کشمور ایچ ایس ٹی سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر ترقی والی سینارٹی لسٹ میں من پسند لوگوں کی لسٹ بنا کر 17 گریڈ کے عہدے پر محکمہ ایجوکیشن ڈی ای او سیکنڈری کشمور اور کلرک کی ناانصافیوں کے خلاف سینارٹی لسٹ سے امیدوار ایچ ایس ٹی ٹیچر محمد صلاح باجکانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ڈی ای او سیکنڈری اور کلرک نے ملی بھگت کرکے سینارٹی لسٹ سے میرے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے میں 2005 سے سینارٹی لسٹ میں ویٹنگ میں نمبر وائز آگے آتے آتے 2022 میں سینارٹی لسٹ کے فرسٹ نمبر پر آگیا تھا پیسوں کی خاطر میرے نام سینارٹی لسٹ سے موجودہ ڈی ای او سیکنڈری اورکلرک نے نکال کر مجھ سے پیچھے نمبرز والے لوگوں کو ایچ ایس ٹی کے عہدے سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر پروموٹ کر دیا سینارٹی امیدوار محمد صلاح باجکانی نے وزیر تعلیم سردار شاہ۔ سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری۔ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ڈی ای او سیکنڈری کشمور اور کرپٹ کلرک کے خلاف نوٹس لے کر نوکریوں سے معطل کر کے مجھے سینارٹی نمبر کے مطابق اپنے حق پر ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر پروموٹ کیا جائے۔
Shares: