مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا سی آئی سی نے کینال منصوبہ مسترد کر دیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، سی سی آئی میں نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایجنڈا آئٹم پر غور کیا گیا۔ 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام بھی شامل ہیں جبکہ کونسل کے اجلاس میں 25 افراد خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق زرعی ترقی اور پانی کے استعمال کے لیے وفاق اور صوبوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طویل المدتی تجویز کرے گی۔ نئی نہری تعمیرات کی ایکنک کی عبوری منظوری اور ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، ایکنک کا کینالز سے متعلق 7 فروری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا.
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ غذائی اور ماحولیاتی سلامتی کو یقینی بنانے، وفاق اور تمام صوبوں کی نمائندگی کے ساتھ کمیٹی تشکیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ کمیٹی کو آبی تنازعات کو باہمی اتفاق اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان مناسب غور و فکر کے ذریعے حل کرنے کا مینڈیٹ دے دیا گیا. پلاننگ ڈویژن اور ایرسا قومی یکجہتی کے مفاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو یقینی بنائیں اور باہمی اتفاق تک تمام خدشات کو دور کرنے کی ہدایت کی گئی.تمام صوبوں کے واٹر رائٹس واٹر اپورشنمنٹ ایکارڈ-1991 اور واٹر پالیسی-2018 میں درج ہیں، جو تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے طے ہوئے ہیں.
ارسا کی جانب سے پنجاب کو جاری سرٹیفیکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کینالز کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا، نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا، اس معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں، 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی بروز جمعہ بلایا جارہا ہے۔تاہم، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج منعقد کیا گیا۔
تنگوانی: سندھ بلوچستان بارڈر پر بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں خونی تصادم، 3 قتل، 2 زخمی
اوچ شریف: اسسٹنٹ کمشنر کا سرپرائز وزٹ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن