شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی اہم میٹنگ 30 نومبر کو نئی دہلی میں ہوگی

0
35

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی اہم میٹنگ 30 نومبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگی جس کی میزبانی چئیرمین کونسل بھارت کرےگا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے سیکرٹری (ویسٹ)وکاس سروپ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ میٹنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے8رکن ممالک کے سربراہان حکومت شرکت کریں گے۔ رکن ممالک میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ چین، روس، کرغستان، تاجکستان، ازبکستان اور قازقستان شامل ہیں۔ بھارت کی چئیرمین شپ میں کونسل کی یہ آخری میٹنگ ہو گی جس میں آئندہ چئیرمین کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین سمیت تمام رکن ممالک کو میٹنگ میں شرکت کے دعوت نامے اس سال کے شروع میں ہی بھجوا دئیے گئے تھے۔ پاکستان میں اس وقت کے بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ نے بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کو دعوت نامہ دے دیا تھا۔ کورونا وائرس کے باعث یہ میٹنگ ورچوئل ہو گی یا تمام سربراہان نئی دہلی پہنچیں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ اس وقت پاکستان اور چین کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ان حالات میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لئےبھارت کادورہ ممکن ہو گا یا نہیں اس حوالے سے باغی ٹی وی نے دفتر خارجہ کے اعلی حکام سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا۔

Leave a reply