ڈیرہ اسماعیل خان: سٹی ون میں لاتعداد ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں،آئندہ عام انتخابات میں عوام علی برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، علی برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں اورمخالفین کو ہراکر انہیں ان کی حقیقت دکھائیں گے‘سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ علی برادران دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دورمیں لاتعداد ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں۔ گلیوں کی پختگی، گرین بیلٹس، ٹرانس فارمرز کی فراہمی، نکاسی آب کا منصوبہ، چلڈرن ہسپتال کی توسیع، ٹراما سنٹرمیں توسیع کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں عوام کی حمایت سے کامیاب ہوکر انشاء اللہ فلائی اوورو برن سنٹرا وردیگرترقیاتی کاموں کوپایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین ہمارے کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں اورانہیں اپنی ناکامی نظرآنے لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں سٹی ون سے ممبرقومی اسمبلی اورسٹی ٹو سے ممبرصوبائی اسمبلی کی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لوں گا۔انہوں نے کہاکہ علی برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ عوام کی پذیرائی علی برادران کے ساتھ ہے۔سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاکہ عوام نے ساتھ دیاتو مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست سے دوچارکریں گے۔انہوں نے عوام کوپیغام دیاکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کوکامیاب کرائیں تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved