کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟ پی ٹی آئی نے گردیپ سنگھ سے وضاحت طلب کی

0
133

پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی قرارداد کی منظوری کے دوران کورم کی نشاندہی نہ کرنے پر سینیٹر گردیپ سنگھ کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کیا گیا۔ شوکاز میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ وضاحت کریں کہ ایوان میں انہوں نے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی؟ اور انتخابات التوا کی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی؟سینیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ سینیٹر گردیپ سنگھ نے جواب نہ دیا یا ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply