سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلیے لوئر کلاس کورس کا آغاز کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولس پنجاب نے محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر غیر معمولی ترقیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس کے تسلسل کو بر قرار رکھنے اور اہل پولیس افسران کی بروقت محکمانہ ترقیوں کو ممکن بنانے کیلیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسیالکوٹ میں لوئر کلاس کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے.
کورس کے پہلے بیج میں 114 کانسٹیبلان بشمول 9 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں 4 ماہ دورانیہ پر محیط کورس کے شرکاء کو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ اکیڈمک مضامین جن میں پولیس پریکٹیکل ورک، پاکستان پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری، قانون شہادت، کریکٹر بلڈنگ و کیپیسٹی بلڈنگ جیسے اہم مضامین پڑھائے جائیں گے جو کورس میں شامل افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اور بعد از پرموشن نئی ذمہ داریوں سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے میں مدد گار ثابت ہوں گے.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ٹریننگ سکول انتظامیہ کو زیرِ تربیت افسران کو دورانِ کورس تمام سہولیات بہم پہنچانے اور معیاری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زیر تربیت ملازمین کو پوری دلجمعی اور محنت سے کورس مکمل کرنے کی تلقین کی ہے.
Shares:







