لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک سے 3 سالہ بچے کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت ہوئی،
ڈی جی ایف آئی اے ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،جسٹس ملک شہزاد احمد خان 2 سال سے بچے کی عدم بازیابی پر برہم ہو گئے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی پرفارمنس انتہائی ناقص ہے پرفارمنس پر ایف آئی اے افسران کو میڈل دیں۔ ج 2 سال سے ایف آئی اے نے کچھ نہیں کیا،کیوں نہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو طلب کیا جائے،
دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے بچے کی بازیابی کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی عدالت نے 15 روز میں بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا، عدالت نے 15 دن کے لئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی