اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کو عدالت نے عبوری ریلیف دیا ہے، یقین ہے عدالتی فیصلے پر انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت نے پرویزالہیٰ کوعبوری ریلیف دیا ہے، گیارہ جنوری کوعدالت دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ دے گی، یقین ہے عدالت کے فیصلے پرانہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد بے شک اسمبلیاں تحلیل کر دیں، ہمیں اعتراض نہیں۔
اسلام آباد پولیس کے شہید عدیل حسین کو ‘تمغہ شجاعت’ دینے کا اعلان
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچیف سیکرٹری نے دستخط نہ کرنا ہوتے توعہدے سے علیحدہ ہو جاتے، مراسلہ بھیجنے سے پہلے چیف سیکرٹری کو اعتماد میں لیا گیا، چیف سیکرٹری نے کہا تھا پہلے لیگل رائے لینا چاہتا ہوں، چیف سیکرٹری کو کمرے میں بند کرنے والی ایسی کوئی بات نہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں، اسلام آباد پولیس نے گاڑی کو روک کر فرض شناسی کا ثبوت دیا، اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہونے جا رہا تھا۔
کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…
یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب
لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دوبارہ سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الٰہی کا دستخط شدہ بیان حلفی جمع کرا دیا، مونس الہی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔