عدالت کے کرپشن بارے ریمارکس،شیخ رشید سپریم کورٹ پیش ہوں گے یا نہیں؟ خود ہی بتا دیا

0
39

عدالت کے کرپشن بارے ریمارکس،شیخ رشید سپریم کورٹ پیش ہوں گے یا نہیں؟ خود ہی بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر چیف جسٹس کو ریلوے میں کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ ریلوے میں کوئی کرپشن نہیں ہے۔ عمران خان کے دور میں کرپشن نہیں ہورہی، کابینہ بھی کرپشن سے پاک ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور میں ریلوے میں کرپشن نہیں ہورہی، پہلے کے دور میں ہوئی ہوگی، ریلوے نے ایک روپے کی درآمد نہیں کی تو کرپشن کہاں سے آگئی، ریلوے کا 40 ارب کا خسارہ 32 ارب پر لے آئے ہیں اور 5 سال میں خسارہ مکمل ختم کردیں گے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ دوستی بھی نمبر ون اور دشمنی بھی نمبر ون سے کرتا ہوں، ہماری ایسی سیاست نہیں کہ عدالتوں سے ٹکراﺅں کریں ، حکومت کے چلاﺅ میں ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اداروں سے معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، کسی صوبے سے کوئی بڑی خبر نہیں آنے والی ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں منگل کو شیخ رشید کو طلب کر رکھا ہے.

Leave a reply