2 منٹ کا کیس ہے،اون یا ڈس اون کریں،ٹیریان کیس میں عدالت کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

0
46
terian

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر لارجر بینچ کا حصہ ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل مکمل کر لیے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ابھی تو میں نے دلائل شروع ہی نہیں کیے،میں 5 نکات پر ایک ایک کر کے دلائل دوں گا،عمران خان کے وکیل نے مجموعی طور پر 5اعتراضات اٹھائے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے بیان حلفی پر کوئی فائنڈنگز دیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کبھی کوئی فائنڈنگز نہیں دی گئیں، وکیل عمران خان نے کہا کہ اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر تحریری جواب جمع کرانا چاہتا ہوں، ہمیں تھوڑا وقت دیدیں، جواب جمع کروا دیں گے،وکیل ابو ذر سلمان نیازی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر تاریخ سے متعلق پتہ نہیں چلا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو پتہ نہیں لیکن میرا حافظہ بہت تیز ہے،ہم نے کیس کی سماعت کے دوران ہی آج ہی کی تاریخ دی تھی،کیا 2031 کی تاریخ دیدوں میری ریٹائرمنٹ کا سال ہے،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2 منٹ کا کیس ہے،ہر شخص کی پرائیویسی اہم ہوتی ہے، اس کی عزت کرنی چاہئے، آپ نے یہ اون کرنا ہے یا ڈس اون کرنا ہے، بس یہی کیس ہے،آپ ایک موقف لے لیں، ہم آج اس درخواست کو خارج کر دیتے ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار اون یا ڈس اون کر دیں تو معاملہ ختم ہو جائے گا قابل سماعت ہونے پر چلتے رہیں گے تو یہ ایسے چلتا رہے گا درخواست ناقابل سماعت قرار دے بھی دیں تو یہ اگلے انتخابات میں آ جائیں گے

واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Leave a reply