عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

گزشتہ سماعت پر مریم اورنگزیب عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں
0
137
maryamzeb orangzeb

لاہور: انسداد دہشت گردی نے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی: پولیس نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب ور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے مقدمہ درج کر رکھا ہے،گزشتہ سماعت پر مریم اورنگزیب عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

وارنٹ گرفتاری کی کاپی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق انسداد دہشت گردی نے مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

واضح رہے کہ اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے پر تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے گزشتہ سماعت میں عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کیا تھا جبکہ لیگی رہنماؤ ں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی جب کہ مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دئیے گئے تھے۔

واپڈا کے آٹھ منصوبے مکمل ہونے سے بجلی پیداواری صلاحیت دگنا ہو جائیگی

Leave a reply